کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ تھنکرز فورم کے زیر اہتمام دریائے سندھ کی بقا، خطرات اور چیلنجز کے عنوان پر پاکستان امریکن کلچرل سینٹرل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ادیبوں، دانشوروں، وکلاء، سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی زیر صدارت گرین پاکستان انیشییٹو کے نام پر دریائے سندھ کے پانی پر قبضے کے لیے ارسا ایکٹ میں تبدیلی اور دریائے سندھ پر نئے کینال کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ حکومت اس اجلاس کے فیصلوں کے خلاف اپنا قانونی اور آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس کو مسترد کروائےسیمینار سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔