• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ سے ایک کروڑ 70 لاکھ کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر دبئی جانے کےلیے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا، عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر کے بیگ کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق برآمد کرنسی میں 2 لاکھ 25 ہزار درہم اور سعودی ریال شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی اور ملزم کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید