آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی کو عیدالفطر پر سڈنی کی ایک بڑی مسجد کے دورے کے دوران مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔
متعدد افراد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور غزہ میں نسل کشی کا حامی قرار دیا۔
عینی شاہدین اور ویڈیو فوٹیج کے مطابق تقریب شروع ہونے کے تقریباً 15 منٹ بعد کچھ مظاہرین نے نعرے بازی شروع کر دی، جن میں وزیراعظم سے چلے جانے اور شرم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
منتظمین نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے شرکاء سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور یاد دلایا کہ یہ عید کا خوشی کا دن ہے۔
اس دوران ایک سیکیورٹی اہلکار کو ایک شخص کو قابو کر کے باہر لے جاتے بھی دیکھا گیا۔
آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تقریب میں موجود اکثریت نے ان کا مثبت استقبال کیا، چند افراد کے احتجاج کو 30 ہزار کے مجمع کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ حکومتی فیصلوں نے کچھ حلقوں میں ناراضی کو جنم دیا ہے۔