اسرائیل نے لبنان میں صحافی پر رپورٹنگ کے دوران میزائل حملہ کردیا، روسی میڈیا سے وابستہ صحافی اسٹیو سوینی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
اسٹیو سوینی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیل نے مجھے اس وقت فضائی حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی، جب میں علاقے میں جاری عسکری کارروائیوں کی رپورٹنگ کر رہا تھا۔
صحافی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب میں پلوں کو نشانہ بنانے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے متعلق رپورٹنگ کر رہا تھا، حملے سے قبل کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
اسٹیو سوینی نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کی جانب سے جنگی حالات میں صحافیوں کو خاموش کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے میں صحافی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی کے قریب اچانک ایک میزائل آکر گرتا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔