سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کا عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔
ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق چاند رات مکمل طور پر اور عید کے پہلے دن رات12 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے دن کی درمیان شب 12 بجے سے 6 گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن کی درمیانی شب رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔
سوئی ناردرن گیس نے بھی عید کے دنوں میں گیس فراہمی کے شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق عید کے دنوں میں گیس صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک بلاتعطل فراہم کی جائے گی، گیس وافر موجود ہے، عید کے ایام میں کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا۔