• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کے معروف ایکشن اسٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں چل بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایکشن فلموں کے معروف امریکی ہیرو چک نورس 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، انہیں کچھ عرصہ قبل ہنگامی صورتحال کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اداکار کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چک نورس کے انتقال کی تصدیق کی۔

اہلِ خانہ کے مطابق چک نورس کا انتقال اچانک ہوا، تاہم وہ اپنے آخری لمحات میں گھر والوں کے درمیان اور پُرسکون حالت میں تھے۔

چک نورس کی فیملی نے مزید تفصیلات کو نجی رکھنے کی درخواست بھی کی۔

ہالی ووڈ اداکار چک نورس نہ صرف فلموں اور ٹی وی میں اپنے ایکشن کرداروں کے باعث مشہور تھے بلکہ مارشل آرٹس کے ماہر بھی تھے۔

چک نورس مارشل آرٹس کراٹے، تائیکوانڈو، جوڈو سمیت متعدد شعبوں میں 'بلیک بیلٹ' رکھتے تھے، انہوں نے  1972 میں فلم 'وے آف دی ڈریگن میں مارشل آرٹس لیجنڈ بروس لی کے ساتھ کام کیا۔

ہالی ووڈ اسٹار چک نورس کی مشہور فلموں میں ڈیلٹا فورس، مسنگ ان ایکشن شامل ہیں، انہوں نے ٹیلی ویژن سیریز واکر، ٹیکساس رینجر میں کورڈیل 'کورڈ' واکر کا کردار نبھایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید