چیک ریپبلک میں اسرائیل کےلیے اسلحہ بنانے والی فیکٹری کو آگ لگادی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق چیک ریپبلک کے شہر پردو بیس میں قائم فیکٹری میں آگ لگائی گئی ہے۔ اسرائیل مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کارروائی غزہ میں نسل کشی کے اسرائیلی اقدامات کے جواب میں کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چیک ریپبلک کی فیکٹری نے اسرائیل کےلیے ڈرون بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔
چیک پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے، آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔