• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم قومی بیانیے کا حصہ ہونا چاہیے، سیکریٹری تعلیم

محی الدین وانی - فوٹو: فائل
محی الدین وانی - فوٹو: فائل

سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ تعلیم قومی بیانیے کا حصہ ہونا چاہیے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کرنا پڑے گی۔

اسلام آباد میں 3 روزہ لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے ایجوکیشن ایمرجنسی سیشن سے خطاب کیا۔ 

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے پرائمری اسکولوں میں 65 ہزار بچوں کو کھانا فری ملتا ہے۔ اسکولوں میں فری آئی اسکریننگ کا آغاز  کردیا گیا ہے جبکہ 125 اسکولوں میں ہیلتھ سینٹر بنائے ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ 100 اسکولوں میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سیشن کا آغاز کیا ہے۔

سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ 125 اسکولوں کو 3 ماہ میں سولر پر منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 8 ہزارلڑکیاں روزانہ پرائم منسٹرپنک بسوں میں سفرکرتی ہیں۔ 7 اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس لیب بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے 5 کالجز میں سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارکس بنائے ہیں۔

محی الدین وانی نے کہا کہ 550 کلاس رومز کو اسمارٹ کلاس رومز میں منتقل کیا ہے۔ 20 اسکولوں میں آرٹ اینڈ پوڈ کاسٹ رومز بنائے گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 5 ہزار بچے پرائیویٹ سے سرکاری اسکولوں میں منتقل ہوئے ہیں۔  اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بین الاقوامی زبانیں بھی سکھائی جارہی ہیں۔

سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ 2500 اساتذہ کو فنانشنل لٹریسی کیلئے تربیت دی ہے۔ اسلام آباد میں پہلی دفعہ اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس لگائی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید