• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس، ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کا فروغ ضروری، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) علم حاصل کرنا اللہ تعالی کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل ہے اور جو لوگ علم حاصل کرکے علم کو پھیلاتے ہیں اللہ تعالی کے گھر میں ان کے بلند درجات ہیں۔ ان کا خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن موہن پورہ راولپنڈی میں سٹوڈنٹس یونین کی تقریب حلف برداری کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کالج کی پرنسپل لبنی ظفر اور وائس پرنسپل عالیہ دیگر اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ سرکاری ادارے نامساعد حالات میں تعلیم پھیلا نے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کو فروغ دیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔
اسلام آباد سے مزید