• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس جینڈرز کو تعلیم کا بنیادی حق فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹرانس جینڈرز معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں تعلیم کا بنیادی حق فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ان خیالات کا اظہار سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گلگشت ملتان میں ٹرانس جینڈرز کی تعلیم کے لیے تعمیر کیے گئے 2 نئے کلاس رومز کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ کلاس رومز کی عمارت یورپی یونین، ڈبلیو ایچ ایچ اور ایف ڈی او کی معاونت سے ارتقاء آرگنائزیشن نے تعمیر کی ہے جس کا مقصد ٹرانس جینڈرز کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا اور انہیں ہنر مند بنانا ہے۔ اس موقع پر سیکشن آفیسر سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب مس حناء، پروگرام کوارڈینیٹر ایف ڈی او پرویز اقبال انصاری، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ایف ڈی او علی اعجاز،خواجہ مظہر صدیقی، محمد فاروق ملک، یسریٰ زینب، ڈاکٹر اکرم ہریری موجود تھے۔
ملتان سے مزید