سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا قائم مقام ریکٹر بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل میں صدر پاکستان نے ڈاکٹر مختار کو ریکٹر کا قائم مقام چارج دینے کی منظوری دی، وہ مستقل ریکٹر کی تقرری تک قائم مقام ریکٹر رہیں گے۔
یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے ملک کی تمام سرکاری جامعات میں ٹیچرز ایسوسی ایشن (APUBTA) کی درخواست پر 6 ماہ کے اندر مستقل وائس چانسلرز اور دیگر عہدوں پر مستقل تعیناتی کا حکم دیا تھا۔