• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ اور دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند نے آج بھی مختلف مقامات پر موٹر ویز بند کرادیں، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق دھند اور اسموگ کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے جبکہ لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم 2 کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 5 فائیو بھی شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے۔ جبکہ موٹروے ایم 4، فیصل آباد سے ملتان تک بند ہے۔

گوجرہ میں اسموگ کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے ماں اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

واضح رہے کہ بھارت سے چلنے والی آلودہ ہواؤں نے پورے پاکستان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، ملتان تیسرے روز بھی ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔

رات کو بھی ایئر کوالٹی انڈیکس 1500 کے قریب ہے جبکہ دوسرے نمبر پر لاہور اور تیسرے نمبر پر پشاور موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید