دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور ملتان دوسرے نمبر پر آگیا۔
رات گئے سے شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 2، لاہور سے کوٹ مومن تک بند کی گئی ہے۔
لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بھی بند رکھا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 4، فیصل آباد سے ملتان اور ایم 5، ملتان سے سکھر تک بند ہے۔
گوجرہ میں اسموگ کےباعث ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔
دوسری جانب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ اب ایک شہر یا صوبے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان اور خطے کا انسانی مسئلہ بن چکا ہے، شہری احتیاط کریں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اسموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تکنیکی مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔
اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات نے خصوصی طیارے بھجوائے تھے جو کہ کلاؤڈ سیڈینگ کرتے ہیں اور اس سے پنجاب کے کچھ علاقوں میں مصنوعی بارش کرائی گئی تھی۔