شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا، ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔