اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو سے ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 90 اور دوسرے مرحلے میں 130 غیر ضروری آسامیاں ختم کی جائیں گی، غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات سے مزید 40 کروڑ کی بچت ہو گی۔