• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں: مصطفیٰ جمال قاضی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی فیسوں میں آخری مرتبہ اضافہ اپریل 2024ء میں کیا گیا تھا۔

مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی فیس میں آخری بار اضافہ بھی 10سال بعد کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید