• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات رینجرز کی زیر نگرانی کروانے کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات رینجرز کی زیر نگرانی کروانے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے الیکشن کمشنر سندھ کو خط لکھا دیا۔ 

خط کے متن کے مطابق 14 نومبر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات رینجرز کی زیر نگرانی کروائے جائیں۔ 

خط کے متن کے مطابق پولیس کی نگرانی میں شفافیت ممکن نہیں، ماضی کے نتائج سامنے ہیں۔ سندھ حکومت ہر بار انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتی رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید