وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
رائل ایئرپورٹ پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔
سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم پیر کے روز عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس مسئلہ فلسطین کے حل اور غزہ کی صورتحال کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے۔