• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، اسموگ اور دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی واقع ہو گئی، جس کی وجہ سے موٹروے ایم2 کو شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک اور موٹروے ایم 5 کو ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز اسموگ اور دھند کےدنوں میں زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور سفر ناگزیر ہو تو گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

قومی خبریں سے مزید