خیبر پختون خوا کے پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا۔
احتجاج کے بعد اساتذہ نے اسکولوں میں پڑھانا شروع کر دیا۔
تعلیمی سلسلہ بحال ہونے پر طلباء اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے بھر کے اسکولوں میں 4 روز تک تدریسی عمل معطل رہا۔
پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کے مطالبے پر عمل کے لیے حکومت نے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے۔