سکھر(بیورو رپورٹ)نواں گوٹھ کے علاقے میں بچہ یونین کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ بچے کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کے ظلم اور بربریت کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے۔مظاہرے کی قیادت مسعود بندھانی نے کی۔ بچوں کا کہنا تھاکہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور کسی بھی مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔