چارسدہ کے علاقے بھوسہ خیل میں گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے پریشان خواتین نے گیس دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔
مظاہرین کے مطابق علاقے میں 12 سے 15 گھنٹے کی گیس لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
مظاہرین خواتین کا کہنا ہے کہ بچوں کے لیے آٹا وغیرہ خریدنا مشکل ہے، گیس سلینڈر اور لکڑیاں کہاں سے لائیں؟
اس حوالے سے سوئی گیس کے عملے کا اپنے ردِعمل میں کہنا ہے کہ صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں 3، 3 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔