احتساب عدالت کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پراسیکیوٹر نیب نے شرجیل میمن کے اثاثوں کے تخمینے پر رپورٹ جمع کرادی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد رپورٹ جمع کرائی۔
احتساب عدالت نے نیب حکام کو دوپہر 3 بجے تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔