• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ معاملے پر عدالت کی نشاندہی پر مزید بہتری لائیں گے، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسموگ معاملے پر عدالت کو نشاندہی پر مزید بہتری لانے کی یقین دہانی کرادی۔

عدالت عالیہ نے لاہور میں آج اسموگ کے تدارک کےلیے درخواستوں کی سماعت کے دوران حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

مریم اورنگزیب نے عدالت کو بتایا کہ جج صاحب کا احترام ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم موجودگی کا مطلب اسموگ کنٹرول میں ناکامی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ادارے 8 ماہ سے صوبے سے اسموگ کے خاتمے کےلیے کام کررہے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کل عدالت میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے، سیکریٹری ٹرانسپورٹ بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسموگ میں کمی اور ماحول کی بہتری کےلیے پہلی جامع پالیسی دی ہے، وزیراعلی مریم نواز نے 10 سال کا پالیسی وژن دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے 10 ارب اسموگ اور 100 ارب ماحولیاتی بہتری کےلیے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کا جدید ڈیجیٹل سسٹم شروع کیا ہے، کورٹ جہاں نشاندہی کرے گی مزید بہتری لائیں گے۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ کبھی نہیں کہا سب کچھ کر لیا ہے اسموگ کا مسئلہ سب نے مل کر حل کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید