• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آہستہ آہستہ درجۂ حرارت کم ہونے لگا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں آہستہ آہستہ درجۂ حرارت کم ہونا شروع ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب رہنے اور صبح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید