• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے۔

ایک مسافر نے بتایا ہے کہ خیبر میل کو رات 10 بجے کینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا جو صبح 5 بجے پہنچی ہے، مسافروں کو ٹرینوں سے متعلق معلومات دینے والا بھی کوئی نہیں۔

مسافر کا کہنا ہے کہ سکھر ایکسپریس اکثر تاخیر سے روانہ ہوتی ہے، ریلوے انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ٹکٹ واپس نہیں ہو گا، اسے ضائع کر دو۔

ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ خراب موسم کے باوجود ٹرین آپریشن جاری ہے، پاکستان ریلویز نے کوئی ٹرین منسوخ نہیں کی۔

عامر بلوچ نے کہا ہے کہ اسموگ زدہ علاقوں میں کم رفتار سے ٹرینیں چلا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید