شدید دھند اور بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
ریلوے حکّام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانےوالی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کی روانگی میں 5 گھٹنے کی تاخیر ہوئی۔
لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس 8 گھنٹے اور کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
لالہ موسیٰ سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس 5 گھنٹے جبکہ کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔