نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر میلی کر کو آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
میلی کر کو اکتوبر میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔
انہوں نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
جنوبی افریقا کی لاورا وولارٹ اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن کی بھی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو بھی اکتوبر کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔