• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس 2: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا




توشہ خانہ کیس 2 میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ اس کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں دونوں کی بری کرنے کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے تھے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بانیٔ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس 2 میں درخواستِ ضمانت پر آج سماعت نہ ہوسکی۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید