اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیا۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ کہ علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا ہے۔
حکم نامے میں ملزمان راجہ راشد، واثق قیوم، خرم نواز، فیصل جاوید اور عمر تنویر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلاء نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے معافی کی دائر درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کیے جاتے ہیں۔
عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔