• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما اسکینڈل کی تحقیقات کی درخواست آئینی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر


سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے پاناما اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جماعتِ اسلامی کی درخواست 27 نومبر کو سماعت  کے لیے مقرر کر دی گئی۔

آئینی بینچ کی جانب سے طلبہ یونینز پر پابندی کے خلاف درخواستیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں جن کی سماعت بھی  27 نومبر کو ہو گی۔

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق، اردو کو سرکاری اداروں میں رائج کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست بھی 27 نومبر  کے لیے مقرر ہے۔

صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لیے دائر درخواستیں بھی 27 نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

نایاب پرندے تلور کے شکار پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر بھی سماعت 27 نومبر کو ہو گی۔

فاٹا کے خیبر پختون خوا میں انضمام کے خلاف اور موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے غیر فعال ہونے کی درخواستیں بھی 27 نومبر کے لیے مقرر ہیں۔

وزیرِ اعظم کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف درخواست بھی 27 نومبر کو سماعت کےلیے مقرر ہے جبکہ ملک میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بھی اسی دن ہو گی۔

دوسری جانب جسٹس عائشہ ملک آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

جاری ہونے والے روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ 5 رکنی ہو گا۔

جسٹس عائشہ ملک منگل سے سپریم کورٹ میں معمول کے کیسز کی سماعت کریں گی جبکہ آئینی بینچ کے ججز بھی آئندہ ہفتے سے معمول کے کیسز بھی سنیں گے۔

آئینی بینچ کے بعد ججز اپنے معمول کے کیسز ساڑھے 11 بجے سنیں گے۔

قومی خبریں سے مزید