• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم کو  14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار پر خودکش حملہ آور کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو بی آر ٹی اسٹیشن سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں 30 جنوری 2023ء کو خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں امامِ مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 نمازی شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید