• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس لائنز دھماکے کا مرکزی ملزم فون کال سے پکڑا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

30 جنوری 2023 کو پولیس لائنز پشاور مسجد خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم سربراہ کو کی گئی فون کال سے پکڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار کی جانب سے نقشہ فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، سہولت کار اہلکار  نے خودکش حملہ آور کو راستوں سے بھی آگاہ کیا تھا، گرفتار ملزم عمر نے بتایا کہ پولیس اہلکار ولی خان دھماکے کے وقت پولیس لائنز میں تعینات تھا بعد میں تبادلہ کرا لیا۔

خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم کا سراغ افغانستان میں موجود شدت پسند کمانڈر کو فون کرنے پر لگایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عمر نے فون پر اپنے سربراہ کو کہا کہ تم لوگوں نے پولیس لائنز میں روزنامچہ آفس میں دھماکے کا کہا تھا، خودکش حملہ آور نے مسجد میں دھماکا کیا۔

خیال رہے کہ پولیس لائنز مسجد پشاور میں 30 جنوری 2023 کو خودکش دھماکا ہواتھا جس میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 نمازی شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید