• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استور: باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی

گلگت بلتستان کے ضلع استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریا میں گر گئی.

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بس میں 23 کے قریب مسافر سوار تھے، ابھی بھی 21 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دریا سے ایک زخمی اور ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید