راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور احمد خان بھچر کو رہا کردیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سےحراست میں لیا گیا تھا، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گاڑیوں میں بٹھاکر روانہ کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر رہنماؤں کو وارننگ دے کر روانہ کر دیا گیا، قانون کی عمل داری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔