• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر اعجاز نے عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے پلان کی مخالفت کردی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے پلان کی مخالفت کی ہے۔ 

ایک بیان میں سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت 180 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالے، عوام پہلے ہی بنیادی ضروریات پوری کرنے کےلیے مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

گوہر اعجاز نے کہا کہ گذشتہ ڈھائی برس میں مہنگائی میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سابق نگراں وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے پورا کیا جائے، حکومت غیر معمولی منافع کمانے والی مقدس گائے پر ٹیکس لگائے۔ 

گوہر اعجاز نے کہا ٹیکس نظام کی کمزوریوں کے باعث بعض شعبوں میں مقدس گائے غیر معمولی منافع کما رہی ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کو بجلی کے بلز میں 12روپے کا ریلیف دیا جائے، صارفین کو صرف موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف نہ دیا جائے۔ 

انھوں نے کہا 31 دسمبر تک آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دے کر یہ ریلیف عوام کو دیا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید