• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کم نہیں ہوئی، اس کا بڑھنا کم ہوا ہے: گوہر اعجاز

ڈاکٹر گوہر اعجاز— فائل فوٹو
ڈاکٹر گوہر اعجاز— فائل فوٹو

سابق نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاور پلانٹس نے 14 سال پاکستان کا خون چوسا ہے۔

لاہور میں ایف پی سی سی آئی میں صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال 1.1 ٹریلین روپے آئی پی پیز کو دیے جا رہے ہیں، 35 روپے بجلی کی قیمت میں سے 12 روپے کیپسٹی پیمنٹ ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ معیشت ٹھیک چل رہی ہے، ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں، آدھی صنعت بجلی کی وجہ سے بند پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی، مہنگائی کا بڑھنا کم ہوا ہے، سود سے کاروبار جمود کا شکار ہے، یہ حکومت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔

گوہر اعجاز نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کی نج کاری کے لیے پوری قوم ساتھ ہے، ہم پی آئی اے کی نج کاری کے حوالے سے کنسورشیم کا اعلان کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید