• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسموگ کی صورتحال برقرار

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسموگ کی صورتحال برقرار ہے، ملتان 613 پارٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے۔

 لاہور 81 پارٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد 246 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 ہری پور 186 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پشاور 183 پارٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا چوتھا آلودہ ترین شہر ہے، جبکہ دنیا کے بڑے شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے زور دیا کہ اسموگ پر قابو پانے کیلئے طویل مدتی پالیسیاں بنائی جائیں، ایسے کام نہیں چلے گا، حکومت کو محض پالیسی پیپرز سے آگے جانا ہوگا، وفاقی حکومت کو بھی آن بورڈ آنا پڑے گا۔

عدالت نے کہا کہ حکومت قانون بنائے کہ شادی کا صرف ایک فنکشن ہونا چاہیے، موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں سے اچھے کام کیے، مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ اسموگ کے تدارک کیلئے پالیسی بنالی، بجٹ بھی مختص کر دیا، آئندہ سال سے شہریوں کو پابند کریں گے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک شادیاں نہ رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید