اسلام آباد میں اسموگ کے خدشے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔
انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اینٹوں کا ایک بھٹہ سیل کر کے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
دوسری جانب دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور سے درخانہ تک بھی موٹر وے دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔