• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں کا انکشاف


پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں شہری وی پی اینز کے ذریعے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہیں، پابندیوں کو بائی پاس کر کے فحش مواد تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے 1 لاکھ 1 ہزار 83 گستاخانہ یو آر ایل بلاک کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے 8 لاکھ 44 ہزار 8 غیر اخلاقی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے، پی ٹی اے کو حکومتی ادارے بھی ایسی سائٹس سے متعلق رپورٹ کرتے ہیں۔

پی ٹی اے کو انفرادی طور پر بھی غیر اخلاقی مواد سے متعلق شکایات ملتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز بلاک کرنا شروع کیے تھے، پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کا عمل تیز کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں جن سے غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان میں صارفین کی جانب سے وی پی اینز کی سست روی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید