اسلام آباد ( آن لائن ) کاروبار کے بلا تعطل اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لئے سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز اور غیر ملکی مشنز/ سفارت خانوں کے وی پی اینز کو پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ʼʼون ونڈوʼʼ آپریشنز کے تحت رجسٹر کیا جا تا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک جاری سرگرمی ہے جسے پی ٹی اے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( ایم او آئی ٹی ) ، پی ایس ای بی اور پاشا کے ذریعے مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔ سال 2020 سے اب تک وی پی اینز کے لیے 20 , 000 سے زائد آئی پیز رجسٹر ہو چکے ہیں۔