وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی سیاست ’سڑک چھاپ‘ سے بھی بدتر ہو چکی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی، ایمپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولت کاری بانیٔ پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ قوم کے بچوں کو اقتدار کی ہوس میں جھونک دیا گیا، اپنے بچے لندن میں انجوائے کر رہے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ڈھیل اور ڈیل کے گرد گھومتے گزری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں خوش حالی لوٹ رہی ہے، سرمایہ کاری آ رہی ہے۔