کراچی بار کونسل نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
اپنی درخواست میں بار کونسل نے موقف اپنایا کہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے برخلاف ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
کراچی بار کونسل نے عدالت عظمیٰ سے 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جبکہ یہ بھی کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت بنائے گئے آئینی بینچز اور ان کے فیصلوں کو بھی ختم کیا جائے۔
درخواست میں چاروں صوبوں سمیت وفاقی الیکشن کمیشن، اسپیکر اسمبلی اور سینٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
کراچی بار کونسل نے درخواست وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے دائر کی۔