وزیرِاعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت صوبائی ایکشن پلان کی تشکیل سے متعلق اجلاس ہوا۔
چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادرخان نے اجلاس میں بریفنگ دی۔
شکیل قادرخان نے بتایا کہ گورننس کی بہتری، بحالیٔ امن کے لیے جامع حکمتِ عملی بنا رہے ہیں، دہشت گردی، جرائم، بھتہ خوری، اسمگلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے صوبائی ایکشن پلان کو مؤثر بنانےکے لیے جدید ٹیکنالوجی کو شامل رکھنے کی ہدایت کی۔
اُنہوں نے کہا کہ تفتیش کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے، دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے ٹھوس حکمتِ عملی وضع کی جائے۔
وزیرِاعلی بلوچستان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ کر کے کڑی نظر رکھی جائے، فورسز کو درکار وسائل فراہم کریں گے، اہداف کے لیے نتائج چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن پہلی ترجیح، پائیدار ترقی امن سے مشروط ہے، صوبائی ایکشن پلان کے ثمرات امن کی صورت میں بتدریج سامنے آئیں۔