• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی کا وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ میں قائم شکایت سیل کا دورہ

وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ میں قائم شکایت سیل کا دورہ کیا۔

سرفراز بگٹی نے شکایت سیل میں درج عوامی شکایات، حل کی پیش رفت اور آن لائن ویڈیو لنک پر شہر کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا۔

اُنہوں نے شہریوں کو براہِ راست فون کر کے ان سے شکایات کے حل سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔

شکایات سیل کے افسران نے وزیرِاعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ بھی دی۔

شکایات سیل کے افسران نے بریفنگ میں سرفراز بگٹی کو بتایا کہ شکایت سیل میں اب تک 1021 شکایات آئیں جن میں سے451 کا ازالہ کیا گیا، 88 غیر مصدقہ پائی گئیں جبکہ 482 شکایات پر کارروائی ہو رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے شکایات کا ازالہ کر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کی عدم شنوائی پر محکموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید