لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کے 3 مقدمات قائم ہیں، ان کے کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔
جج منظر علی گل نے سماعت کے دوران وکلاء کو 27 نومبر کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔