کراچی سمیت سندھ بھر کے 18 اضلاع میں کل ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے، کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
سکھر کی دو نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔ سکھر، یونین کمیٹی 6 کے وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی۔ سکھر، یوسی روہڑی کے چیئرمین کے انتخاب کےلیے پولنگ ہوگی۔
نواب شاہ، سکرنڈ حلقہ 4، وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔ نواب شاہ، وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر کےلیے پولنگ ہوگی۔ نواب شاہ، ایچ ایم خواجہ یونین کونسل 4 میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کا انتخاب ہوگا۔
گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید کے چیئرمین کےلیے پولنگ ہوگی۔ حیدرآباد کی یو سی 125 اور 140 میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پولنگ ہوگی جبکہ حیدرآباد کی یو سی 51 میں وائس چیئرمین اور یو سی 46 میں جنرل ممبر وارڈ 1 کےلیے پولنگ ہوگی۔
مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 7 میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ٹنڈو محمد خان کے یو سی سعید خان میں ضلع کونسل اور یو سی لعل محمودانی وارڈ کے کونسلر کے لیے پولنگ ہوگی۔
ٹنڈوالہ یار کے یونین کونسل لانڈھی کے وارڈ نمبر 2 پر جنرل کونسلر کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
لاڑکانہ میں رتو ڈیرو وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر اور قمبر شہداد کوٹ یو سی لاکھا میں جنرل کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔
جیکب آباد میں میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر جنرل کونسلر کےلیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ شکارپور میں یونین کونسل نمبر 5 میں چئیرمین کےلیے پولنگ ہوگی۔
نوشہرو فیروز کے یونین کونسل نیو آباد میں چئیرمین اور کندھر میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔