پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، یوں کاروبار اختتام پر انڈیکس 93 ہزار 355 ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 93 ہزار 803 رہی۔
حصص بازار میں آج 80 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 31 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد رہی، اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 51 ارب روپے ہے۔