نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج دنیا کو عالمی حدت میں اضافے کا بڑا چیلنج لاحق ہے۔
باکو میں تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان محدود وسائل کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی سے سیلابوں کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا سامنا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کےلیے کلائمیٹ فنانسنگ کی اشد ضرورت ہے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرین پاکستان منصوبے میں تمام ماحول دوست اقدام شامل ہیں۔