• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلامی میں 776 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومتِ پاکستان نے نیلامی میں 776 ارب کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے 317 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بیچے گئے جن کی کٹ آف ایلڈ 20 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 13.70 فیصد رہی۔

نیلامی میں 6 ماہ کے 167 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بھی بیچے گئے، 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 13.49 فیصد پر برقرار رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں 12 ماہ کے 292 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بیچے گئے جن کی کٹ آف ایلڈ 10 بیسز پوائنٹس کے اضافے سے 13.19 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ نیلامی میں 800 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کرنے کا ہدف تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید